دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ شہر میں شجرکاری مہم کے تحت شہریوں کی جانب سے لگائے گئے پودے میونسپل کمیٹی کی سنگین غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے سوکھنے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں لگائے گئے پودے پانی نہ دینے کی وجہ سے سوکھنے لگے یہ بات قابلِ افسوس ہے کہ میونسپل کمیٹی دینہ ان پودوں کو یکسر نظرانداز کر رہی ہے جو شہریوں نے شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت لگائے تھے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ جو پودے میونسپل کمیٹی نے خود لگائے ہیں، ان کو کبھی کبھار پانی دے دیا جاتا ہے، مگر شہریوں کے لگائے گئے پودےجو زیادہ توجہ اور دیکھ بھال کے مستحق ہیں مکمل طور پر نظرانداز کیے جا رہے ہیں اس ناانصافی کی کئی مرتبہ نشاندہی کی گئی اور ایم او آئی کو اس معاملے کی طرف توجہ دلائی گئی مگر وہ تمام شکایات کو سنی اَن سنی کر گئے جیسے یہ مسئلہ کوئی اہمیت ہی نہ رکھتا ہویہ رویہ نہ صرف شہریوں کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے بلکہ شجرکاری مہم کے مقاصد کو بھی شدید نقصان پہنچا رہا ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے پُرزور اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں اسسٹنٹ کمشنر دینہ، ایم او آئی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ کو سختی سے ہدایت دیں کہ شہریوں کے لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور پانی فراہم کیا جائے یہ رویہ بدلنا چاہیے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال ہو اور وہ مستقبل میں ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔
0