0

قلعہ روہتاس کے دامن میں واقع گوردوارہ چوا صاحب پر تقریب کا اہتمام کیا گیا

دینہ (سہیل انجم قریشی سے)قلعہ روہتاس کے دامن میں واقع گوردوارہ چوا صاحب پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں پاکستان سمیت بیرون ملک سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں نے شرکت کی اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں،سکھ روایات کے مطابق 1521 عیسوی میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک اس مقام پر تشریف لائے تھے اور انہوں نے علاقہ مکینوں کے لیے میٹھے پانی کا انتظام کیا جسے چوا صاحب کہا جاتا ہے،1834میں مہاراجہ رنجیت سنگھ نے بابا گرو نانک کی یاد میں یہ گوردوارہ تعمیر کروایاتھا،سکھوں کی روایات کے مطابق دسویں گرو ماتا کور جی کی جائے پیدائش بھی قلعہ کے اندر ہے ،سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد نے اس مقام پر بھی حاضری دی اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے ،حاجی زاہد حسین بٹ صدرجہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی خصوصی شرکت کی۔