دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں دالیں، آٹا، گھی، چینی، سبزیاں، فروٹ، گوشت، انڈے دودھ اور گیس سلنڈر مہنگے داموں فروخت ہونے لگے دکاندار ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کر رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور میونسپل کمیٹی دینہ کے آفسران فوٹو سیشن کروا کر اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں بار بار انتظامیہ کی توجہ اس طرف دلائی گئی لیکن انتظامیہ کاروائی کرنے سے قاصر رہی شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں دالیں، گوشت، آٹا، گیس سلنڈر، گھی، چینی، سبزیاں، فروٹ، گوشت، انڈے اور دودھ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں دکاندار من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں اور اشیاء بھی ناقص فروخت کر رہے ہیں انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے بار بار انتظامیہ کی توجہ اس طرف دلائی گئی لیکن انتظامیہ نے وقتی کاروائی کی فوٹو سیشن کیا اور اعلی حکام کو سب اوکے کی رپورٹ پیش کی شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے اوپر سے دینہ میں ہر دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے مقامی انتظامیہ بھی ان ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے دینہ کی عوام نے وزیراعلی پنجاب سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے دکاندار جو ریٹ لسٹ کے مطابق سامان فروخت نہیں کررہے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ غریب عوام اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی تو باآسانی کھلا سکے۔
0