پنڈ دادن خان (بیورو چیف)
پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں سوڈی گجر میں گزشتہ روز ایک افسوس ناک واقعہ پیش ایا جس میں باولے کتے نے2 سالہ بچے کے منہ پر کاٹتے ہوئے نوچ لیاتفصیلات کے مطابق سوڈی گجر میں راجہ حافظ اکرام رمضان کا 2 سالہ بیٹا اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ باؤلے کتے نے برے طریقہ سے اس کے منہ پر کاٹ لیا بچے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان پہنچایا گیا لیکن یہاں پر وہی پرانا طریقہ کہ بچے کو راول پنڈی لے جائیں مزدور بندہ کہاں جائے بیچارے والدین معصوم بچے کو لے راولپنڈی چلے گئے اس موقع پر اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہےکہ پوری تحصیل پنڈ دادن خان میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے اور انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دہرے بیٹھ اسی ہوئی ہے اور نظام حکومت وٹس ایپ فوٹو سیشن پر چل رہا ھے خدا را تحصیل پنڈدادنخان کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے دریں اثناء اس سے قبل بلدیہ ٹاؤن کمیٹی سینٹری ورکرز اور بنیادی مراکز صحت کے سینٹری ورکرز اوارہ کتوں اور باولے کتوں کو تلف کرتے تھے لیکن شاید اب حکومت پنجاب کے پاس زہر خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہیں اب جب بھی لوگ میونسپل کمیٹی یا بنیادی مراکز صحت میں شکایت درج کرواتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس کتے مارنے کے لیے زہر موجود نہیں موجودہ یونین کونسل ہمیں زہر مہیا کرے گی تو ہم اوارہ کتے تلف کریں گے اور جب وہ کتے مر جائیں تو انہیں ٹھکانے لگانے کا کام بھی یونین کونسل کے ورکرز نے کرنا ہے جس کی وجہ سے پوری تحصیل پنڈ دادن خان اور ضلع جہلم میں اوارہ کتوں کی بھرمار ہو چکی ہے کوئی بھی محکمہ اس کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں
0