0

جہلم نیوز ڈاٹ کام میں ٹوبھہ کے مزدور رکشہ ڈرائیور کی بیٹی کے جہیز کا سامان لٹنے کی خبر شائع ہونے پر علاقہ بھر سے مخیر شخصیات غریب کی مدد کرنے کے لیےمیدان میں آگئیں

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)جہلم نیوز ڈاٹ کام میں ٹوبھہ کے مزدور رکشہ ڈرائیور کی بیٹی کے جہیز کا سامان لٹنے کی خبر شائع ہونے پر علاقہ بھر سے مخیر شخصیات غریب کی مدد کرنے کے لیےمیدان میں آگئیں لیکن اس نیکی کےکام میں پہلا نمبر ٹوبھہ کی ہر دل عزیز ومعروف عسکری شخصیت برگیڈیئر مختار حسین کاظمی لے گئے جہلم نیوز ڈاٹ کام میں خبر شائع ہونے پر اور روزنامہ اوصاف میں خصوصی رپورٹ چلنے پر وہ منشی محمد رمضان کے گھر پہنچ گئے ، واقع بارے معلومات لیں اور افسوس کا اظہارکیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ منشی محمد رمضان کی بیٹی کی شادی پر جتنے اخراجات ہوں گے وہ میں خود اٹھاؤں گا انشاءاللہ بیٹی کی شادی بارے انھیں کوئی مشکلات پیش نہیں ائے گی جس پر اہلیان علاقہ نے برگیڈیئر سید مختار حسین شاہ کاظمی کے اس جذبہ خدمت خلق کو بھرپور سراہا ہے دریں اثناء دیگر کئی لوگوں نے اس سلسلہ میں اوصاف سے رابطہ کیا ہے جن کا شکریہ ادا کر کے ساری صورتحال سے اگاہ کر دیا ہے