پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ کے علاقہ ٹوبھہ میں مسلح ڈکیتی کی واردات ھوئی جس میں ڈاکووں نے منشی محمد رمضان ماچھی کی بیوی کو رسیوں سے باندھ کر پورے گھر کی تلاشی لی سارا سامان الٹ پلٹ کر دیا دو ہفتے بعد ان کی بیٹی کی شادی تھی ڈاکو سونے کے زیورات نئے کپڑے اور دو لاکھ روپے سے زائد نقدی لے کر فرار ہو گئے منشی محمد رمضان اس سے قبل زندگی بھر گدھا ریڑھی چلا کر اپنی مزدوری کرتا رہا ہے اب کسی مخیر شخصیت نے اسے لوڈر رکشہ لے کر دیا تھا جسےچلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا تھا لیکن تین مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں موجود ساری پونجی سے محروم کر دیا
0