جدہ (نیوزڈیسک)مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ، محکمہ شہری دفاع نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے کئی علاقوں میں پہلی بار گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ ریجن میں شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تبوک، الجوف اور نجران کے علاقے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ حدود الشمالیہ، الشرقیہ، ریاض، قصیم، حائل، باحہ اور عسیر کے علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے بیان جاری کیا ہے جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ محفوظ مقامات تک محدود رہیں۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں پیر کے دن سے نمایاں کمی ہوگی، موسم سرما کیلیے کپڑے تیار رکھیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ مملکت کے شمالی علاقوں میں بدھ جمعرات کی صبح درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔ ریاض میں اگلے ہفتے کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے گا۔
مکہ مکرمہ، طائف اور دیگر سعودی علاقوں میں موسلادھار بارش، مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کا طواف جاری رہا۔طائف اور السیل کبیر میں سیلابی صورتحال کے باعث انڈر پاس احتیاطاً بند کردیے گیے اور اسکولوں کو آن لائن کلاسوں کی ہدایت کردی گئی۔
ریاض، قصیم، حائل، حدود الشمالیہ، الشرقیہ، باحہ اور عسیر میں بھی منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن کے لیے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
بیان کے مطابق ’موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا بھی امکان ہے، جبکہ غیر یقینی موسمی صورتحال سے مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، شعیبہ، جموم اور بحرہ سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔‘
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ انتظامیہ اس حوالے سے پر عزم ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔
مسجد الحرام میں بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
طائف اور السیل کبیر میں سیلابی صورتحال کے باعث انڈر پاس احتیاطاً بند کردیئے گیے ریاض، قصیم، حائل، حدود الشمالیہ، الشرقیہ، باحہ اور عسیر میں بھی منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے
حکومت کی غلط حکمت عملی ، ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان، غذائی قلت میں اضافہ
The post مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں پہلی بار گرج چمک کیساتھ شدید بارشیں، الرٹ جاری appeared first on ABN News.