0

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے ڈاکٹر اور ریسکیو 1122 کی نااہلی سے مریضہ زندگی اور موت کی کشش میں تڑپتی رہی

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے ڈاکٹر اور ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان کی نااہلی، گزشتہ رات سول ہسپتال پنڈدادنخان میں گردوں کے مرض میں مبتلا مریضہ تڑپتی رہی لیکن ڈاکٹر نے ایمبولنس کے لیےرسیکیو کو کال نہ کی ریسکیو 1122 ہیلپ لائن پر جب مریض کے لواحقین نے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھاکہ ڈاکٹر کال کریں تب ایمبولنس ملے گی۔ تا ہم مریضہ رات سے صبح تک تکلیف میں تڑپتی رہی اور صبح پرائیویٹ کار پر جہلم روانہ ہوئی۔
ڈاکٹر اور ریسکیو 1122 کی نااہلی سے مریضہ زندگی اور موت کی کشش میں تڑپتی رہی ڈپٹی کمشنر جہلم اور ریسکیو انچارج فلفور واقع کی انکوائری کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں