پنڈدادن خان (بیورو چیف ) مرکزی اتحادی حکومت کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ،پنجاب حکومت کی وزیراعلی مریم نواز شریف سے
للہ پنڈدادن خان جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز سمیت سابقہ دور کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جاری کرائیں عوام کے صبر کا امتحان مزید نہ لیں مسلم لیگ نون ضلع جہلم کی نالائق اور نااہل قیادت اتحاد کے ساتھ دونوں حکومتوں کے پاس جائیں اور فنڈ جاری کروائیں حلقہ این اے 61جہلم کےایم این اے چودھری فرخ الطاف اپنی سیٹ سے فل فور مستعفی ھوں وہ علاقے کا حق نمائندگی ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم ن تحصیل پنڈدادن خان کے رہنما راجہ جواد جالپ نےجہلم نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہخط لکھ کر وہ للہ جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز کے لیے التجائیں کر رہے ہیں لیکن انھیں فرنٹ فٹ پر ا کر کھیلنا پڑے گا
عوام ان کے ساتھ کھڑی ہوگی وقت گزر جائے گا تو آپ پچھتائیں گے ،پورے پاکستان اور پنجاب میں ترقیاتی کام دھڑا دھڑ جا رہی ہیں اپوزیشن کے ایم پی اے برگیڈیئر مشتاق للہ نے پنجاب اسمبلی میں بارہا اس مسئلے کو اٹھایا ہے
ہم ان کے شکر گزار ہیں انہوں نے حق نمائندگی کا حق ادا کیا ہے انھوں نے خود ایک تقریب میں کہا تھا کہ وہ ضلع گجرات ضلع منڈی بہاولدین ضلع سرگودھا سے ہو کر اپنے حلقے تحصیل پنڈدادنخان میں پہنچتا ھوں یا ضلع چکوال سے آتا ھوں اپ
اپنے ووٹروں سے رجوع کریں باہمی مشورے سے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے استعفی پیش کریں
0