0

دریائے جہلم میں پنڈ دادن خان کے ایریا میں چلنے والی کشتی رانی کا انتہائی خطرناک سفر جاری

پنڈدادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
دریائے جہلم میں پنڈ دادن خان کے ایریا میں چلنے والی کشتی رانی کا انتہائی خطرناک سفر جاری ھے ایک ہی کشتی میں سینکڑوں من وزنی ٹریکٹر کے علاوہ درجنوں موٹر سائیکلیں اور خواتین و حضرات سوار ہیں جو کہ انتہائی خطرناک سفر ہے مسافروں نے نہ تو لائف جیکٹس پہن رکھی ہیں اور نہ ہی کشتی کے گرد حفاظتی جنگلے لگائے گئے ہیں ناقص سیفٹی انتظامات اور اوور لوڈنگ کے باعث کسی وقت بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے
پنڈدادن خان کے تمام پتن سے دریائے جہلم میں چلنے والے کشتیوں کے مالکان اور ٹھیکے دار انتظامیہ کے کسی قسم کے احکامات کی پیروی کرنے سے انکاری ہیں یہ لوگ انتہائی بااثر ہونے کی وجہ سے اپنی طاقت کے بل بوتے پر نہ تو ضلع کونسل جہلم کے اہلکاروں اور افسران کی بات مانتے ہیں اور نہ ہی ڈی سی جہلم کے احکامات کی پابندی کرتے ہیں انہیں پولیس کی بھی کوئی پرواہ نہیں ایک ہی کشتی پر بھاری ٹرانسپورٹ اور سواریاں لوڈ کرتے ہیں عیسی وال پتن پر کشتی پر لوڈ ٹریکٹر دریائے جہلم میں گرنے سے بال بال بچا ہے علاقہ کے عوام کا مطالبہ ہے کہ کشتی والوں کو حفاظتی جیکٹس رکھنے کا پابند بنایا جائے کشتی کی سائیڈوں پر حفاظتی جنگلے نصب کرائے جائیں ٹرانسپورٹ لوڈ کرنے والی اور سواریاں لے جانے والی الگ الگ کشتیاں چلائی جائیں