پنڈدادنخان (رپورٹ بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) ال پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاہڑ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان نادیہ پروین کو استقبالیہ دیا گیا استقبالیہ میں تحصیل بھر کی تمام یونین کونسلوں اور موضع جات کے نمبر داران شامل ہوئے ھال میں پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر کا انتہائی پر تپاک انداز میں استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا گیا اور ساتھ ھی تحصیلدار سلیم رضا، ذوالفقار بھٹی اور معظم تسنیم کو بھی گلدستے پیش کیے میٹنگ ہال میں تمام نمبر داران کا انفرادی طور پر اسسٹنٹ کمشنر سے تعارف ھوا نمبرداروں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ نمبردار معاشرے کا ایک چنیدہ فرد ہوتا ہے جس نے نہ صرف اپنے حلقے کے عوام کے کاموں کا خیال رکھنا ہوتا ہے بلکہ نمبردار کسی بھی گاؤں میں سرکار کا نمائندہ ہوتا ہے اور تمام تر سرکاری کاموں میں اس کی معاونت درکار ہوتی ہے میں امید کرتی ہوں کہ نمبر داران اپنی ذمہ داریاں سمجھتے ہوئے نہ صرف اپنے علاقوں کو پرامن صاف ستھرا رکھنے اور دیگر کاموں کے لیے تعاون کریں گے بلکہ حکومت پنجاب کے نمائندے کی حیثیت سے تمام دفاتر میں نمبر داروں کو عزت دی جائے گی جبکہ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نمبرداروں نے مختلف قسم کی تجاویز کو سامنے رکھا اور وراثتی انتقال کے اندراج میں نمبردار کے دستخط اور تصدیق لازم ہونے کے باوجود اس پر عمل درامد نہ ہونے پر شکایت کا اظہار کیا نمبر دران سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیلدار سلیم رضا نے کہا کہ ہمارے لیے اپ لوگ نہ صرف ہمارے معاون ہیں بلکہ اپنے علاقہ جات اور موضع جات میں اپ کے بغیر ہم بھی ادھورے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ انشاءاللہ نمبر داران سے قریبی رابطے رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی مشاورت سے الجھے ھویے معاملات کو سلجھایا جا سکے سرکاری حیثیت رکھنے پر اپ کا فرض ہے کہ اپ اپنے موضع جات کے عوام کو ایک نظر سے دیکھتے ہوئے ان لوگوں کی رہنمائی کریں اس موقع پر تحصیلدار ذوالفقار بھٹی بھی موجود تھے جنہوں نے نمبر داران کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی محکمہ مال کے کاموں میں ان سے مشاورت کو اہمیت دی جاتی ہے اور دی جائے گی اس موقع پر نائب تحصیلدار معظم تسنیم نے کہا کہ تمام دوستوں کے لیے دروازے کھلے ہیں وہ جس وقت مرضی تشریف لائیں ہمیں انتہائی خوشی ہوگی کہ وہ ہماری ان علاقوں میں بھی رہنمائی فرمائیں جہاں وہ ابائی طور پر بستے ہیں کیونکہ وہ ہم سے بہتر طور پر جانتے ہیں کہ اس علاقہ میں زمین سمیت دیگر محکمہ مال کے مسائل کیا ہیں اور ہم مل جل کر انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے
0