پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کی طرح پنڈ دادن خان میں بھی 30 سے زائد سکول پرائیویٹ سیکٹر میں دے دیے ہیں اس طرح گورنمنٹ پرائمری ماڈل سکول بگا شریف تحصیل پنڈ دادن خان کو بھی پرائیویٹ سیکٹر میں دے دیا گیا ہے جو کہ تقریبا ڈیڑھ ماہ سے پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت چل رہا ہے لیکن گزشتہ رات کی تاریکی میں چند شر پسند عناصر نے سکول کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے تاکہ علاقہ میں خوف و حراس کی فضا پیدا کی جا سکے مین گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی گئی بیریئر کو اٹھا کر دور پھینک دیا گیا دیواروں پر اویزاں بینرز پھاڑ دیے گئے چار دیواری کی مشرق والی جانب جزوی طور پر نقصان پہنچایا گیا اوصاف اینڈ اے بی این نیوز کو موقع سے ایک کاغذ کا ٹکڑا ملا جس پر لکھا ہوا تھا کہ “سودا نہیں ہونے دیں گے ” ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خوف و حراس کی فضا پیدا کرنے والوں کو کیا حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسی سے اختلاف ہے یا پھر جس پارٹی نے سکول لیا ہے اس پارٹی سے اختلاف ہے یا کہ یہ لوگ طلبا و طالبات کی تعلیم حاصل کرنے کے خلاف ہیں اس واقعہ کی اصل تفتیش اب ایس ایچ او تھانہ للہ راجہ بابر اور سب انسپکٹر سید حسن رضا شاہ ہی کریں گے
0