0

منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال میں ناموس نسواں کے حوالے سے ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال میں ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ناموس نسواں کی حفاظت تھا جس میں عالم اسلام کے بہت بڑے مذہبی سکالر علامہ سعید رضا بغدادی اف لاہور اور علامہ مسعود احمد قادری اف لاہور اور ان کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔پرنسپل صاحبہ نے نقابت کے فرائض سرانجام دیےموجودہ دور کے حالات کے پیش نظر سکول ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے اس تربیتی نشست کا انعقاد کروایا تاکہ بچیاں موجودہ حالات سے نبرد آزما ہو سکیں اور اپنی عزتوں کی حفاظت کر سکیں اور معاشرے میں اپنا مقام بنا سکیں
علامہ سعید رضا بغدادی نے موجودہ دور کے حالات کے پیش نظر ناموس نسواں کی حفاظت پر سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ کیسے ملکہ کونین حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا نے ہمارے لیے اسوہ چھوڑا ہے اسلام سے پہلے عرب معاشرے میں عورت کی کوئی عزت نہ تھی ان کو زندہ درگور کر دیا جاتا لیکن اقا کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی امد کے بعد عورت کو معاشرے میں مقام نصیب ہوا اور اقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ کائنات سے بے پناہ محبت کرتے تھے حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا نے بچپن ہی سے اپ کے راستے کے کانٹے اپنے ہاتھوں سے چنے اور اعلان نبوت کے کے وقت اپ کے ساتھ کھڑی تھیں ہر مشکل میں اپ کا ساتھ دیا بیٹی کی عزت تو اس وقت بڑھ گئی تھی جب اقا دو جہاں نے بیٹی فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہ کے انے پر اپنی چادر مبارک بچھائی بچیوں نے کہا کہ ہم موجودہ دور کے حالات سے نبردآزما ہونے اور اپنی عزتوں کی حفاظت کے لیے اور معاشرے میں اپنا مقام بنانے کے لیے موجودہ دور کے مکروہ دھندے کا انکار کرتے ہیں مغربی یلغار کے اس ایجنڈے کو ریجیکٹ کرتے ہیں ہم امت مسلمہ کی بیٹیاں ہیں ہم انشاءاللہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کریں گے
تربیتی نشست میں تشریف لائی ہوئی ماؤں نے مصمم ارادہ کیا کہ ہم اپنی بیٹیوں کو حضرت فاطمتہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہ کے اسوہ پر چلائیں گے اور ان جیسا بہادر بنائیں گے تاکہ کسی یزید کو جرات نہ ہو کہ وہ ان کی طرف میلی انکھ سے دیکھ سکے
انے والے معزز مہمانوں نے بھی ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی کا شکریہ ادا کیا کہ موجودہ دور کی ضرورت کے مطابق ناموس نسواں جیسی تربیتی نشست کا اہتمام کیا
نشست کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ پاک ہماری بچیوں کی عزتوں کو سلامت رکھے اور انہیں حضرت فاطمتہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا کی چادر تطہیر کا سایہ نصیب فرمائے۔