پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر للہ انٹر چینج پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم۔ پی ۔اے حاجی ناصرمحمود للہ تھے۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان شہزادہ محمد اقبال نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا، قمر خالد اور فیضان بیگ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے انہیں نئی ایمبولینس کے متعلق بریفنگ دی۔
مہمان خصوصی حاجی ناصر محمود للہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ للہ انٹر چینج پر ریسکیو 1122 کے پوائنٹ کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس سے اہل علاقہ اور خصوصاً موٹر وے پر کسی بھی ناگہانی صورت حال میں ریسکیو 1122 کی سروس فوری طور پر مہیا ہو سکے گی۔
پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ٹوبھہ کے روح رواں حافظ افتخار گوندل نے اہل علاقہ کی طرف سے حاجی ناصر للہ اور خصوصاً وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں یونس بھٹی بشیر قادر کدیال ، چوہدری ندیم افضل ،رضوان رسول بھلہ ،ملک مشتاق سروبہ ،حاجی سہیل اتھر اور ریاست علی جا ںباز نے بھی شرکت کی آخر میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان شہزادہ محمد اقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
0