حکومت پنجاب کی ہدایت پر میو نسپل کمیٹی دینہ میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا اہتمام

دینہ (سہیل انجم قریشی سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر میو نسپل کمیٹی دینہ میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ معروف نعت خواں نے خصوصی شرکت کی، شہریوں کی بھی کثیر تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر عشرہ رحمت العالمین کے سلسلے میں پر وقار محفل میونسپل کمیٹی دینہ میں زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین منعقد ہوئی جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد سمیت دیگر عملہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی، میلاد کی تقریب میں معروف نعت خواں حاجی عمران عطاری ، محمد طارق، قاری عزیز الرحمن ، حاجی محمد شفیق عطاری نے شر کت کی جبکہ نعت رسول حاجی عمران عطاری اور محمد طارق نے خوبصورت انداز میں پیش کیں۔ تلاوت قرآن پاک قاری عزیز الرحمن نے کی۔ تقریب کے آخر میں دعوت اسلامی کے حاجی محمد شفیق بیان کیا کہ جب یہ مبارک مہینہ آتا ہے تو عاشق رسول کے چہروں پر رونق آ جاتی ہے ذہنوں کی کیفیت بدل جاتی ہے جس نبی کی خاطر ساری کائنات بنی ہے اس کی خوشیاں کیوں نہ منائیں حضور اکرم ﷺ کی ولادت با سعادت تمام جہانوں کے لئے رحمت ہے اور رب کریم نے آپ ﷺ کو رحمت کا سبب بنایا ہے۔