اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے آئندہ ہونے والے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ انکشاف پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کیا، جو اس وقت پارٹی کی پالیسی مشاورت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت جلد عمران خان سے ملاقات کرے گی تاکہ اس فیصلے پرتفصیلی مشاورت کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر بھی مختلف آراء پائی جاتی ہیں، اور تمام تجاویز بانی چیئرمین کے سامنے رکھی جائیں گی، جبکہ حتمی فیصلہ انہی کا ہوگا۔
انہوں نے موجودہ سیاسی ماحول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت عملی طور پرسیاسی انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ انصاف کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے اور امید ہے کہ عدالتوں سےانصاف ضرور ملے گا۔ ساتھ ہی اسد قیصر نے زور دیا کہ تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ تمام آئینی و قانونی فورمز پر اپنی آواز کو بھرپور انداز میں بلند کرے تاکہ نظام میں موجود خامیوںکوعوام کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے۔
ریحانہ ڈار کی گرفتاری پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے؟ انہوں نے چینی اسکینڈل اورکسانوں کے مسائل کو بھی حکومتی نااہلی کی مثالیں قرار دیا اور کہا کہ ان ایشوز کو عوام کے سامنے لے جانا ضروری ہے۔
اسد قیصر نے خیبرپختونخوا کے عوام کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ تین سال سے جاری دباؤ اور گرفتاریوں کے باوجود عوام نے باہر نکل کر آزادی اظہار اور انصاف کے لیے آواز بلند** کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جو لوگ امن کے لیے سرگرم ہیں، تحریک انصاف ان سے رابطہ کرے گی اور عوامی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں :14 اگست کو احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،بیرسٹر علی ظفر
The post عمران خان کا ضمنی انتخابات میں شمولیت بارے اہم فیصلہ، اسد قیصر نے بتا دیا،جا نئے کیا appeared first on ABN News.