پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں جنگلات کا محافظ ہوں کسی کو اسکا نقصان نہیں کرنے دونگا اور جو نقصان کریگا اسکے خلاف کارروائی کرونگا کسی کے دباؤ میں نہیں آونگا تفصیلات کے مطابق حمید احمد محکمہ جنگلات نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں محکمہ جنگلات کا ملازم ہوں اور محکمہ نے جنگلات کی حفاظت کی ذمہ داری مجھے سونپی ھے اور میں کسی کو بھی محکمہ کے نقصان کی اجازت نہیں دونگا جو بھی جنگلات کا نقصان کریگا قانون کے دائرے میں رہ کر اسکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرونگا کسی کے دباؤ میں آنے والا نہیں ہوں اور مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں
0