0

للہ شریف کی جامع مسجد اعلی حضرت خواجہ غلام نبی للہی رحمۃ اللہ علیہ میں رابع حضرت مولانا پیر محمد مقبول الرسول رحمتہ اللہ علیہ کے 74 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) للہ شریف کی جامع مسجد اعلی حضرت خواجہ غلام نبی للہی رحمۃ اللہ علیہ میں رابع حضرت مولانا پیر محمد مقبول الرسول رحمتہ اللہ علیہ کے 74 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مزار مبارک پر چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی حفاظ کرام نے مزار مبارک پر قران خوانی کی تقریب کی صدارت سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہ العالیہ اور صاحبزادہ علیم الرسول عارف نے فرمائی
عرس مبارک کی تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد یوسف نے کیا جامعہ کے طلباء نے اقا علیہ السلام کی شان میں نعتیں پڑھیں سجادہ نشین صاحبزادہ نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ ، علامہ محمد سرفراز اور مولانا محمد حسنات نے رابعہ حضرت صاحبزادہ حافظ محمد مقبول الرسول رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور عوام الناس کو اپ کی کرامات سےآاگاہ کیا تقریب میں خصوصی شرکت ملک ظہیرا عوان ، حاجی غلام شبیر چدھڑ ، ظفر الحق ہنجرا ، مظفر للہی اور قیصر محبوب للہی نے کی تقریب کے اختتام پر ختم پاک پڑھا گیا اور وسیع لنگر تقسیم کیا گیا سجادہ نشین نے خصوصی دعا فرمائی