پنڈدادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) پنڈ دادن خان شہر میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا ، انتظامیہ تقریبات میں مصروف رہی اور شہری دربدر پانی کے حصول کے لیے بھٹکتے رہے
پنڈدادنخان شہر کے محلہ سبحانیہ ،محلہ عثمانیہ اورمحلہ پرانی تحصیل سمیت شہر میں پینے کا پانی نایاب ھوگیا شدید گرمی اور حبس میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے خواتین بچے سر پر برتن اُٹھائے پانی کی تلاش میں دربدرھوگئے چار روز سے پنڈدادن خان شہر کے تمام فلٹریشن پلانٹ بندپڑے ہیں انتظامیہ جشن آزادی کی تقریبات منانے میں مصروف جبکہ مقامی انتظامیہ پانی کی عدم فراہمی پر واضح موقف دینے سے گریزاں ھے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم رملہ علی اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی میں پانی کر فراہمی یقینی بنائی جائے اور کام میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے
0