0

جہلم ڈیول کیرج کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تحصیل پنڈ دادن خان کے نوجوان متحرک ہو گئے

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) للہ سے جہلم خطرناک سفر اور علمائے کرام کی طرف سے بنائی گئی ورکنگ کمیٹی کے بعد اب تحصیل پنڈ دادن خان کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اور خاص کر للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تحصیل پنڈ دادن خان کے نوجوان متحرک ہو گئے ہیں للہ جہلم ڈیول کیرج وے ان کی ترجیحات میں شامل ہے سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف پلیٹ فارم پر نوجوان کمیونٹی اپنی اواز کو بلند کر رہی ہے جب تک ہمارے روڈ کے فنڈ بحال نہیں ہو گے اس وقت تک نوجوان کمیونٹی سکھ کا سانس نہیں لے گی