جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان، تحصیل سوہاوہ میں کرائے کی اسناد اور کرائے کے ڈرگ سیلز لائسنس پر فارمیسیاں اور میڈیکل سٹور ز کھولنے کا دھندا عروج پکڑنے لگا۔محکمہ صحت کے ذمہ داران خاموش تماشائی، شہریوں نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل سوہاوہ میں محکمہ صحت کے ایس او پیز کو پس پشت ڈالتے ہوئے ناتجربہ کار نوجوانوں نے کرائے کی اسناد اور کرائے کے ڈرگ سیلز لائسنس پر فارمیسیاں اور میڈیکل سٹور ز کھولنے کا کارروبار شروع کررکھا ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے عائد کی جانے والی پالیسیوں کے مطابق میڈیکل سٹورز یا فارمیسیز کھولنے کیلئے کوالیفائیڈ پرسن(فارماسسٹ) کا ہونا اور ہر مالک کے لئے اپنا ڈرگ سیلز لائسنس ہونا ضروری ہے۔ اس کے برعکس دونوں تحصیلوں میں معروف اور غیر معروف میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں پر کوالیفائیڈ پرسن موجو د ہی نہیں زیادہ تر میڈیکل سٹورز اور فارمیسیاں کوالیفائیڈ لوگوں کے بغیر چلایا جارہاہے اس غیر قانونی دھندے میں پرائیویٹ کمیشن ایجنٹ بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سمیت دیگر متعلقہ ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی، میڈیکل سٹورزاور فارمیسی مالکان کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جائیں اور ایسے تمام میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز سیل کی جائیں جہاں پر فارماسسٹ موجود نہیں۔
0