0

عالمی یوم آبادی منانے کا مقصد آبادی پر کنٹرول بارے آگاہی فراہم کرنا ہے،ڈی سی جہلم

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )عالمی یوم آبادی منانے کا مقصد آبادی پر کنٹرول بارے آگاہی فراہم کرنا ہے آبادی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ہمارے وسائل سخت کمی کا شکار ہو رہے ہیں معاشرے میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے وسائل کو محفوظ کرنے اور غربت میں کمی کے لئے آبادی پر کنٹرول ضروری ہے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے عالمی یوم آبادی کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ابادی گروتھ ریٹ کو بہت حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے لیکن ہمارے ایشیائی ممالک میں ابادی انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کا نقصان نہ صرف ملکی وسائل کو ہو رہا ہے بلکہ ماں بچے کی صحت پر اںتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں سیمنار میں محکمہ بہبود آبادی کے افسران ، علما کرام اور سماجی شخصیات نے بھی اظہار کیا اور بہبود آبادی کے مشن کے لئے بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔