اسلام آباد(اے بی این نیوز )وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان پر اعلیٰ سطحی اجلاس۔ذرائع کے مطابق اہم فیصلے کیے گئے اور ٹاسک سونپ دئیے گئے۔ احتجاج کرنے والوں کے لیے زیر و ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے گی۔
پی ٹی آئی احتجاج کے لیے دیگر صوبوں سے بلائی گئی پولیس فورسز کے کھانے اور رہائش پر شکایات۔ مہمان سیکیورٹی دستوں کے انتظامات ناقص قرار دے دیے گئے۔ وزیر داخلہ کا سیکرٹری داخلہ کو مہمان سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے فوری بہتر انتظامات کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام کی شرکت ۔ وزیر داخلہ کو احتجاج کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اسلام آباد میں داخل ہونے والے پی ٹی آئی مظاہرین کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کا فیصلہ۔ وزیر داخلہ کا اجلاس کے بعد اسلام آباد شہر کا فضائی دورہ، حالات کا خود جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی احتجاج،حا لات کشیدہ،مزید دو مرکزی راہنما گرفتار،مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ
The post پی ٹی آئی کااحتجاج ،پولیس فورسز کے کھانے اور رہائش پر تحفظات، انتظامات ناقص قرار appeared first on ABN News.