دھریالہ جالپ میں پرمٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا

پنڈ دادنخان ( ملک ظہیر اعوان)واپڈاسب ڈویژن دھریالہ جالپ میں پرمٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ایس ڈی او واپڈا دھریالہ جالپ بجلی بند رہنے کی وجہ سے لا علم لائن سپریڈنٹ کے مطابق ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کی وجہ ہے پرمٹ ہے لیکن ٹرانسفارمر کہاں تبدیل کیا جا رہا ہے یہ معلوم نہیں واپڈا ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں بجلی چوری کے باعث ہونے والے لائن لاسس کو پورا کرنے کے لئے پرمٹ کے نام پر بجلی بند رکھی جاتی ہے اور یہ سلسلہ گرمیوں میں مسلسل جاری رہے گا جس کے وجہ سے روزانہ دو سے تین فیڈر 1 سے 2 گھنٹے کے لئے پرمٹ کے نام پر بند رکھے جائیں گے محمد وسیم کھوکھر و دیگر نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے