دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ کا سرپرائز وزٹ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم نے تھانہ کی بلڈنگ،فرنٹ ڈیسک، اور ریکارڈ کاتفصیلی جائزہ لیا، ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کی روشنی میں فرنٹ ڈیسک تھانہ اور سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن پر دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا،ڈی پی او جہلم کی تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات، مسائل دریافت کئے اور ڈی ایس پی صدر کو سائلین کی فوری داد رسی کے احکامات جاری کئے،
انسپکٹر جنرل آف پولیس کے ویژن فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے،دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کی ہدایات،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کرنے اور عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی بھی ہدایات کی ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارکردگی جانچنے، دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
0