0

موٹروے للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے فنڈزکی فوری بحالی نہ ہونے پر ورکنگ کمیٹی کی دوبارہ بھرپور مکمل پہیہ جام احتجاج کا اعلان

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان ) موٹروے للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے فنڈزکی فوری بحالی نہ ہونے پر ورکنگ کمیٹی کی دوبارہ۔بھرپور مکمل پہیہ جام احتجاج کا اعلان ، ورکنگ کمیٹی نے انتخابات کی وجہ سے احتجاج موخر کیا لیکن کام نا ھونے کی وجہ سے دوبارہ متحرک ھو رھے ہیں مولانا انور قریشی
پنڈدادنخان للہ جہلم
ڈیو ل کیرج وے منصوبہ لگاتار تاخیر کا شکار نمائندوں سمیت ایف ڈبلیو او کی یقین دہانی کے باوجود للہ جہلم ڈیو ل کیرج وے منصوبہ لٹکتا جا رھا ھے جس سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ھو گیا اسی سلسلے میں دارلعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان میں معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا پیر محمد انور قریشی ہاشمی کی زیر صدارت ورکنگ کمیٹی کی پریس کانفرنس للہ جہلم ڈیویل کیرج وے منصوبہ مسلسل التوا کا شکار ھونے کی وجہ سے ورکنگ کمیٹی نے دوبارہ احتجاج کا فیصلہ کر لیا اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد انور قریشی ہاشمی نے کہا کہ انتخابات کی وجہ سے ورکنگ کمیٹی نے اپنا احتجاج موخر کیا تھا کہ الیکٹ ھونے والے نمائندے ڈیول کیرج وے منصوبہ کو جلد از جلد تعمیر کرائیں گے لیکن الیکشن گزرے بھی کئی ماہ گزر گئے منصوبہ مسلسل التوا کا شکار ھے لہذا ہم اپنا احتجاج دوبارہ شروع کر رھے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہائی کورٹ میں ایف ڈبلیو او کی رپورٹ للہ جہلم روڈ کے فنڈز کے حوالے سے مایوس کن تھی فنڈز کے حوالے سے اس مایوس کن صورتحال کو دیکھتے ھوئے ورکنگ کمیٹی نے اپنا فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ھے جس کےلئے گزشتہ روز ورکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس دارلعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان میں منعقد ھوا جس میں تفصیلی بحث مباحثے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کے ساتھ اس رویہ کی مذمت کی گئی اور ورکنگ کمیٹی فنڈز کے اجراء کےلئے پہلے کی طرح بھرپور کردار ادا کرے گی ورکنگ کمیٹی نو منتخب ممبران سے ملاقات کر کے اس بات پر مجبور کریں کہ آنے والے دس دنوں میں وہ وزیراعظم اور متعلقہ وزرا سے ملاقاتیں اور ان کے نتائج اہل علاقہ کے سامنے رکھیں یہی نہیں ورکنگ کمیٹی کے ممبران دیگر علاقوں کے نمائندگان سے ملاقات کر کے فنڈز کے اجرا کے متعلق بریف کریں گے الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا پر فنڈز کی بندش کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے اس کے ساتھ آنے والے جمعتہ المبارک کو خطاب میں تحصیل بھر کی مساجد میں فنڈز کے اجرا کے متعلق قراردادیں پیش کی جائیں اس دوران فنڈز بحال نہیں ھوتے تو 24 مئی بروز جمعتہ المبارک احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے اور آئندہ کے سخت ترین لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا پریس کانفرنس میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاؤہ سماجی شخصیات انجمن تاجران پنڈ دادن خان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی