0

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں ڈاکٹرز کی کمی کی نشاندہی پر حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کے ایم پی اے برگیڈیئر مشتاق احمد للہ اچانک ہسپتال پہنچ گئے

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) روزنامہ اوصاف کی طرف سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں ڈاکٹرز کی کمی کی نشاندہی پر حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کے ایم پی اے برگیڈیئر مشتاق احمد للہ اچانک ہسپتال پہنچ گئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر پنڈ دادن خان ڈاکٹر محمد علی ملک اور ایم ایس ڈاکٹر آصف ملک سے ملاقات کی اور ان سے ڈاکٹرز کی کمی بارے مکمل تفصیلات اکٹھی کیںں انہوں نے بتایا کہ جو ڈاکٹر کنٹریکٹ بیس پر بھرتی ہوتے ہیں وہ اپنا پیریڈ پورا کر کے چلے جاتے ہیں اور کچھ عرصے سے نئے ڈاکٹرز کی بھرتی بھی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے تحصیل پیدا خان میں ڈاکٹرز کی کمی ہے تا ہم روزنامہ اوصاف نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادن خان میں 40 ڈاکٹرز کی کمی بارے مفصل رپورٹ شائع کی تھی جبکہ سول ہسپتال کھیوڑہ میں پانچ ڈاکٹرز کی کمی ، رورل ہیلتھ سینٹر جلال پور شریف میں پانچ ڈاکٹرز کی کمی اور رورل ہیلتھ سینٹر للہ شریف میں چھ ڈاکٹرز کی کمی سمیت تحصیل پنڈ دادن خان میں کل 12 بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پر مکمل رپورٹ شائع کی تھی کہ بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ، کندوال، کوٹلہ سیداں ،احمد اباد، گول پور ، سوڈی گجر، ساؤ وال ہرن پور ، دھریالہ جالپ ، پنن وال ، پنڈی سید پور، جلال پور شریف اور وگھ میں کوئی ڈاکٹر خدمات سرانجام نہیں دے رہا جب کہ دیگر ڈسپنسریز بگا شریف ،جوتانہ ، سروبہ ، چک جانی میں بھی ڈاکٹرز موجود نہیں اور نہ ہی فیلڈ ہسپتال ڈھڈی تھل میں کوئی ڈاکٹرز موجود ھے پوری تحصیل پنڈ دادن خان میں ڈاکٹرز اور ادویات کی شدید کمی پائی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی محکمہ ہیلتھ کیئر پنجاب کے افسران نے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارنے شروع کر رکھے ہیں اور انہیں سیل کر رہے ہیں اب اس میں عوام کا کیا قصور ہے جب ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ھی موجود نہیں اور نہ ادویات دستیاب ہیں تو لوگ علاج معالجہ کہاں سے کرائیں بنیادی مراکز صحت میں لوگ ڈسپنسرز اور چوکیداروں کے رحم و کرم پر ہیں ایم پی اے برگیڈیر مشتاق احمد للہ نے بیورو چیف اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقہ کا یہ اہم کیس مکمل فگرز کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں لڑوں گا وزیراعلی پنجاب ، وزیر صحت پنجاب اور سیکرٹری صحت پنجاب اور دیگر اعلی حکام کو مکمل حقائق سے اگاہ کروں گا