0

ریسکیو 1122 جہلم کسی آفت یا سیلاب سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراہ)جہلم ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔سیدہ رملہ علی ڈپٹی کمشنر جہلم،ریسکیو 1122 جہلم کسی آفت یا سیلاب سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے۔انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122*،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد حسان طارق،اسٹنٹ کمشنر جہلم محمد مبین احسن،اسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر،چیف میونسپل آفیسر جہلم،ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینٹیر محمد صبورثاقب،اسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک،اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، سب ڈویژنل آفیسر سمال ڈیمز، توصیف بیگ (حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی) اور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سیلابی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی۔جس میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے موجود وسائل،فلڈ سیکٹرز کی تشکیل،ریسکیوز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کرنا آسان کام نہیں ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بہترین انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کی تلقین کی۔