جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ڈومیلی کے نواحی علاقہ دیال میں متنازعہ جگہ پر گندم کی کٹائی کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا، ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر وار، خواتین نے لاٹھی چارج کرکے متعدد افراد و خواتین کو لہو لہان کردیا۔ ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال، خواتین سمیت دونوں فریقین کے بیشتر افراد زخمی، لڑائی میں درجن سے زائد خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ لڑائی میں حصہ لیتی رہیں۔ لڑائی کے مناظرکسی پنجابی فلمی سین سے کم نہیں تھے،لڑائی کی اطلاع ملنے پر تھانہ ڈومیلی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی،پولیس نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، واقعہ متنازعہ زمین پر گندم کٹائی کی وجہ سے پیش آیا۔ تلخ کلامی کے بعد خواتین کا ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر لاٹھی چارج، پولیس تھانہ ڈومیلی نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیاتاہم پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی میڈیکو لیگل رپورٹس آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
0