0

جہلم شہر میں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی کا سلسلہ جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم شہر میں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی کا سلسلہ جاری،شام ہوتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر سوئی گیس بند کردی جاتی ہے اور سورج طلوع ہونے کے بعد کم پریشر کے ساتھ گیس بحال کردی جاتی ہے جس کیوجہ سے گھریلو خواتین کو امورِ خانہ داری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ گرمیوں کے آغاذ پر گیس کی عدم دستیابی کیوجہ سے صارفین سخت مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کہ وفاقی اداروں نے ایک دوسرے کے ساتھ ملی بھگت کرکے صارفین کو زہنی مریض بنانا شروع کررکھا ہے، سردیوں میں گیس دستیاب نہیں ہوتی اور گرمیوں میں بجلی پورا پورا دن بند کردی جاتی ہے اس سال محکمہ سوئی گیس نے نئی سکیم متعارف کروادی ہے، رات کے وقت مکمل گیس بند کردی جاتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں گیس پریشر نہ ہونے کیوجہ سے صارفین کو تندوروں اور ہوٹلوں کا رخ اختیار کرنا پڑتا ہے، اسی طرح بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے صارفین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے کہا ہے کہ گرمی کے باوجودگیس کی بندش اور کم پریشر سمجھ سے بالا تر ہے محکمہ سوئی گیس صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے 24 گھنٹے گیس پورے پریشر کے ساتھ فراہم کریں تاکہ گھروں میں ناشتہ بنانے کیلئے خواتین کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔