جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم کے علاقہ کنتریلہ کے رہائشی محمد آصف ولد مرید حسین نے تھانہ کالا گجراں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میری کنتریلہ میں ٹیلرنگ کی دکان ہے مورخہ 30 اپریل 2024 کو تقریباً رات 2 بجکر 45 منٹ پر گھر میں موجود تھا اور سویا ہوا تھا کہ ایک شخص ہمارے گھر میں داخل ہو اگھر کا دروازہ کھلا ہو ا تھا گھر کے سٹور روم میں میری قمیض لٹکی ہوئی تھی جس میں 10 ہزار روپے اور الماری میں رقم 12 ہزار اور ایک تولہ سونا، 2 عدد انگوٹھیاں موجود تھی جو کہ چوری کرلی گئیں۔ مجھے آہٹ محسوس ہوئی تو میری آنکھ کھلی تو ایک شخص بھاگنے لگا جسکو میں نے بھاگتے ہوئے روشنی میں دیکھا جو کہ نذیر احمد ولد محمد رمضان سکنہ سالم تحصیل و ضلع سرگودھا کا رہائشی ہے جس کو میں پہلے سے جانتا ہوں،جسکو میں نے اور میرے بھائی محمد کاشف نے پکڑنے کی کوشش کی مگر مذکورہ شخص سیڑھیوں سے گھر کی چھت پر جا کر پیچھے کھلی زمین میں چھلانگ لگا کر بھاگ گیا۔ نذیر احمد نے میرے گھر سے 22 ہزار اور سونے کی 2 انگوٹھا جو کہ تقریباً ایک تولہ سونا بنتی ہیں چوری کی ہیں۔ جس پر پولیس نے زیردفعہ 380 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیا ہے، مزید چوریوں کے انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔
0