0

ڈپٹی کمشنر جہلم ترجیح بنیادوں پر آر ٹی اے جہلم کا قبلہ درست کروائیں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈپٹی کمشنر جہلم ترجیح بنیادوں پر آر ٹی اے جہلم کا قبلہ درست کروائیں مذکورہ آفیسر کا رویہ ہمیشہ عوام دشمن رہا ہے سماجی زعماء دینہ۔تفصیلات کے مطابق دینہ تا جہلم کا فاصلہ سترہ کلومیٹر ہے اسی طرح دینہ تا منارہ پلی کا فاصلہ چار کلومیٹر ہے ویگن والے جہلم کی حد تک بارہ روپے فی کلو میٹر سے زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں جبکہ دینہ تا منارہ پلی کا کرایہ ویگن والے پندرہ روپے فی کلومیٹر سے زیادہ وصول کر رہے ہیں لوکل ٹرانسپورٹ کی غنڈہ گردی کا اندازہ آس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دینہ تا راولپنڈی کا فاصلہ 100 کلومیٹر ہے جبکہ بس والے تین سو روپے کرایہ وصول کرتے ہیں آر ٹی اے جہلم نے ہمیشہ روز مرہ سفر کرنے والے مسافروں کو خوش کرنے کے بجائے ٹرانسپورٹرز کو معقول وجوہات کی بنا پر خوش کر رکھا ہے یہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ آر ٹی اے جہلم کو سختی سے ہدایت فرمائیں کہ قوانین کے تحت از سرِ نو کرائے کا تعین کریں اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے رکشے والوں نے تو حد کردی ہے وہ دینہ تا نکودر کا کرایہ 100 روپے وصول کرتے ہیں حکومت وقت نے عوام کے مفاد میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کر دی ہے اب اس کا فائدہ عوام کو پہنچانا انتہائی ضروری ہے مقام افسوس ہے کہ انتظامیہ آئے روز میٹینگ پر میٹینگ کرنے میں مصروف رہتی ہے جبکہ عوامی مسائل حل کرنے میں بادی النظر میں کامیاب دیکھائی نہیں دیتی۔شہریوں نے نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ٹی اے جہلم کا قبلہ درست کیا جائے اور ٹرانسپورٹروں کو کرایہ نامہ آویزاں کروایا جائے۔