0

وفاقی حکومت نے ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے

دینہ (رضوان سیٹھی سے) وفاقی حکومت نے ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے جہلم کی عوام کے لیے سب سے بڑے منصوبے جہلم دورویہ سڑک کے لیے 82کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا اب انشاء اللہ تیزی نے کام شروع ہو گا اور اس کے بعد اگلا جو بجٹ ہے اس میں جو پیسے آئیں گے وہ ستمبر میں جاری ہوں گے آپ نے جو تکلیفیں، مصیبتیں برداشت کی ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں آپ کی دعاؤں سے انشاء اللہ اپنے علاقے کی تقدیر بدلیں گے اور ضلع جہلم میں ایک نیا انقلاب برپا ہو گا، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے فاروق کھوکھر اور چوہدری زاہد کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام کے لیے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے للہ تا جہلم دورویہ سڑک کے لیے 82کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا ہے اس کا کام پہلے سے بھی شروع تھا اب انشاء اللہ اور تیزی سے اور بہتر طریقے سے ہو گا FWOجو لوگ وہاں کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ للہ سے پنڈ دادنخان کا جو درمیان سے ہمارا سیکشن ہے اس کو جولائی میں مکمل کر لیں گے اس کے بعد اگلا جو ہمارا بجٹ ہے اس میں جو پیسے آئیں گے وہ ستمبر میں جاری ہوں گے اس کا جو کام مصری موڑ سے شروع ہو گا، انشاء اللہ جو عوام نے مشکلات برداشت کی ہیں اب وہ وقت زیادہ دور نہیں ہے ہمارا جو نہر کا منصوبہ ہے اس میں بھی آپ دیکھیں گے کہ تیزی آئے گی اور ایک سال تک وہ پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ان دونوں منصوبوں کے باعث پنڈ دادنخان میں بہت بڑی انقلابی تبدیلی آئے گی یہ علاقہ صدیوں سے محرومیوں کا شکار ہے پانی اور براہ راست ہیڈ کواٹر جہلم پہنچنے میں جو تکلیفیں اور مصیبتیں تھیں وہ آپ کے سامنے ہیں ہم ایک مشن سمجھ کر ایک عزم کے ساتھ اس مشن کو شروع کیا ہے اور آپ کی دعاؤں سے اللہ ہمیں کامیابی دے گا اور آپ کی زندگی میں نیا انقلاب برپا ہو گا، تقریب میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، ڈاکٹر فضل الحق فضلی،سابق تحصیل ناظم پنڈ دادنخان عابد جوتانہ، راجہ لیاقت علی، چوہدری غلام عباس، میاں عتیق، شادا جٹ، میاں ندیم امین، راجہ نوید شہزاد، میاں زبیر اور دیگر بھی شریک تھے۔