0

دینہ جی ٹی روڈ پر مسافر بس حادثہ کا شکار ہو گئی گیارہ مسافر زخمی جبکہ بس ڈرائیور جاں بحق

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ جی ٹی روڈ پر مسافر بس حادثہ کا شکار ہو گئی گیارہ مسافر زخمی جبکہ بس ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے شکرگڑھ جانے والی مسافر بس جی ٹی روڈ پیر شہاب کے مقام پر ٹیوٹا ہائی ایس کو اورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں گیارہ مسافر زخمی جبکہ بس ڈرائیور مرزا شمریز بیگ ولد خالد پرویز سکنہ گجرات موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے بس ڈرائیور کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا۔