دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ ہڈالی میں لاکھوں روپے کا ڈاکہ، پانچ مسلح ڈاکوؤں نے قیوم گل ولد سخی سلطان کے گھر ڈکیتی کی واردات کی ڈاکو ایک گھنٹہ اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر باأسانی لوٹ مار کرتے رہے اور 25 تولے سے زائد سونا، تین لاکھ روپے نقدی، قیمتی سامان لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیے۔ واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ڈی پی او جہلم موقع واردات پر پہنچ گیے۔ تفصیلات کے مطابق شام ہوتے ہی دینہ شہر اور گردو نواح میں ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں گزشتہ شام ہڈالی جنازہ گاہ کے قریب قیوم گل ولد سخی سلطان کے گھر میں پانچ مسلح ڈاکوؤں نے داخل ہو کر ایک گھنٹہ تک اہل خانہ کو یرغمال بنا باآسانی لوٹ مار کرتے رہے گھر میں موجود تین لاکھ روپے نقدی،25 تولے سے زائد سونے کے زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈکیتی کے بعد علاقہ کی عوام خوف زدہ ہو گئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ بھی اطلاع ملتے موقع واردات پر پہنچ گئے موقع کا جائزہ لیا اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سخت ہدایات جاری کی شہریوں کا کہنا ہے کہ دینہ و گردو نواح میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں سے سخت پریشان ہیں شام ہوتے ہی وارادتیں شروع ہو جاتی ہیں أئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی اور اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
0