0

جہلم کے شہری موبائل کمپنیوں سے پریشان

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم کے شہری موبائل کمپنیوں سے پریشان، کروڑوں اربوں روپے کا ریونیو دینے والے صارفین کو موبائل کمپنیاں کسٹمرز کو کوئی بھی سہولت دینے میں ناکام۔ بجلی چلی جائے تو تمام نیٹ ورک بند ہو جاتے ہیں،شہری حلقے پریشان۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں موبائل کمپنیاں اور ٹاورز کسی کام کے نہیں رہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف موبائل کمپنیوں کے کنکشن حاصل کررکھے ہیں۔ بااثر مالکان آئے روز کال کے نرخوں میں اضافہ کررہے ہیں چند ماہ قبل جو ماہانہ کارڈ 6 سو روپے میں دستیاب تھا اب 9 سو روپے میں فروخت ہو رہاہے، موبائل کمپنیاں کارڈ کے اوپر بھی اور ہر کال پر بھی ٹیکسز وصول کررہی ہے۔ اس طرح صارفین کو کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں، بجلی کی بندش کے دوران موبائل فونز کی سروس ختم ہوجاتی ہے، اسی طرح دوسرے نیٹ ورک پر کال کرتے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ پرائیویٹ موبائل کمپنیوں کو سروس مہیا کرنے اور مناسب نرخوں پر کارڈ مہیاکرنے کاپابند بنایاجائے تاکہ شہری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔