جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم شہری دفاع کی تربیت ہر نوجوان کے لیے لازمی ہونی چاہیے تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو ایک مفید شہری بنا سکیں جو امن اور جنگ دونوں صورتوں میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے سول ڈیفنس جہلم اور گرلز کالج سول لائنز میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ عالمی یوم شہری دفاع کی مناسبت سے سول ڈیفنس جہلم کی جانب سے شہری دفاع کے مختلف کرداروں کی مشق کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے اپنی مہارت کا بھر پور مظاہرہ کیا اس موقع پر سول ڈیفنس کے افسران اور گرلز کالج سول لائنز کی طالبات و انتظامیہ بھی موجود تھی۔ سول ڈیفنس کے کردار و اہمیت و ضرورت پر ایک خصوصی سمینار بھی منعقد کیا گیا جس سے خصوصی خطاب ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے کیا۔
0