جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم سے منتخب ہونے والے دو ارکان قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، بلال اظہرکیانی نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی رکنیت کے حلف اٹھا لئے،بلال اظہر کیانی قومی اسمبلی کے پہلی مرتبہ رکن منتخب ہوئے، جبکہ چوہدری فرخ الطاف دوسری مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ جہلم کے حلقہ این اے 60 سے 2018 میں چوہدری فرخ الطاف کامیاب ہوئے جبکہ این اے 61 سے سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کامیاب ہوئے تھے، پاکستان مسلم لیگ ن نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں این اے 60 میں بلال اظہر کیانی جبکہ این اے 61 سے چوہدری فرخ الطاف کو ٹکٹ جاری کئے اس طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر بلال اظہر کیانی اور چوہدری فرخ الطاف ضلع جہلم کی دونوں نشستوں سے کامیاب ہوگئے جنہوں نے گزشتہ روز بطور ممبر قومی اسمبلی حلف اٹھالئے۔
0