جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم محکمہ موسمیات نے جہلم سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے زرائع کا کہنا ہے کہ آج 29 فروری سے 2 مارچ تک مزید بادل برسنے کا امکان ہے، ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور موسلادھار بارشیں بھی متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے زرائع کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا، آج سے یکم مارچ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونگی۔
0