0

جہلم پولیس میں نئی بھرتی کیلئے عملی مراحل کا باقاعدہ آغاز،

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم پولیس میں نئی بھرتی کیلئے عملی مراحل کا باقاعدہ آغاز، پولیس لائینز جہلم میں کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز، ڈرائیور کانسٹیبلز اور ٹریفک اسسٹنٹس کے جسمانی ٹیسٹ اور پیمائش جاری، ریکروٹمنٹ بورڈ میں شامل سینئر افسران کی زیر نگرانی امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ مکمل کئے جارہے ہیں،ریکروٹمنٹ بورڈ میں چیئرمین طیب حفیظ چیمہ ریجنل پولیس آفیسر گجرانوالہ، سیکرٹری ناصر محمود باجوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور ممبر منصور قمر ایس پی، پی ایچ پی ہیڈکوارٹر پنجاب شامل ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان اور خواتین امیدواروں کو پولیس فورس کا حصہ بنایا جارہا ہے، پولیس فورس میں بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔