0

آئندہ چند روز دریا میں جانے سے گریز کریں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جہلم کی جانب سے عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں مختلف اوقات میں ضرورت کے مطابق 50,000 کیوسک تک پانی چھوڑا جائے گا۔جس سے دریائے جہلم اور قریبی نالوں میں پانی کا لیول بڑھنے کے امکان ہے۔ آئندہ چند روز دریا میں جانے سے گریز کریں اور دریا میں نہانے اور جانوروں کو لے کر جانے سے گریز کریں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی قیمتی انسانی جانوں اور مویشیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ میڈیا کوآرڈینیٹرپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جہلم