پنڈدادنخا ن ( ملک ظہیر اعوان)
جہلم پنڈدادانخان روڈ پر اوور لوڈ گاڑیوں کی بھرمار انتظامیہ خاموش ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم پنڈدادانخان روڈ پر آئے روز اوور لوڈ گاڑیوں کی بھرمار ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتیں ہیں ۔ شہریوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز جہلم پنڈدادانخان روڈ پر اوور لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں اوور لوڈنگ گاڑیوں کی وجہ سے پہلے بھی کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان ہو چکا ہے جبکہ ہماری ضلعی انتظامیہ اور تحصیل پنڈدادانخان کی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ اوور لوڈ کرنے والی گاڑیوں کو سختی کے ساتھ نمٹا جائے تا کہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو
0