0

صرف نواز شریف ہی ملک کو سیاسی اقتصادی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چوہدری فرخ الطاف

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) صرف نواز شریف ہی ملک کو سیاسی اقتصادی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مسلم لیگ نون آٹھ فروری کے انتخابات میں پورے ملک میں واضح اکثریت سے جیتے گی ضلع جہلم میں مسلم لیگ نون مکمل طور پر متحد ہے تحصیل پنڈ دادنخان کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے کامیابی کے فورا بعد میرا سب سے پہلا کام للہ انٹرچینج سے پنڈدادنخان جہلم تک ڈیول کیرج سڑک کی فوری تعمیر رکے ہوئے فنڈز کی فوری بحالی اور عالمی معیار کے مطابق سڑک کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرانا میرا سب سے پہلا مشن ہوگا بطور ڈسٹرکٹ ناظم جہلم بھی میں نے تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور ائندہ بھی بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا یہاں کے عوام نے مجھے جو محبت دی ہے وہ میرے لیے کسی سرمائے سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے راجہ گلزار احمد جنجوعہ خواجہ محمد حنیف حافظ عبدالستار چوہدری اور ڈیرہ گروپ کے اراکین کی طرف سے منعقد کیے گئے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا منعقدہ اجتماعات سے حلقہ پی پی 26 سے صوبائی امیدوار حاجی ناصر محمود للہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرانے کی یقین دانی کرائی مسلم لیگ نون کے مشترکہ امیدوار قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کا پنڈدادنخان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اجتماع میں ان کے ہمراہ امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ناصر محمود للہ سابق امیدوار قومی اسمبلی و سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد جوتانہ ، ڈاکٹر فضل الحق فضلی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی خواجہ محمد حنیف اور راجہ گلزار احمد جنجوعہ کی طرف سے منعقد کیے گئے ڈیرہ گروپ خواجہ محمد حنیف حافظ عبدالستار چوہدری راجہ گلزار احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجتماعات میں بہت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور مسلم لیگ نون کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی اجتماع میں پہنچنے پر چوہدری فرخ الطاف اور ان کے ساتھ آنے والے ساتھیوں کو ڈھول اور باجوں کے ساتھ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں راجہ گلزار احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجتماع میں سوڈی گجر چک شفیع واڑہ بلند خان سے مختلف برادریوں کے سربراہوں نے چوہدری فرخ الطاف اور حاجی ناصر محمود للہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔