0

آئیسکو سرکل چکوال میں ایس ای چکوال وحید احمد عباسی کی زیر صدارت سیفٹی کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
ائیسکو سرکل چکوال میں ایس ای چکوال وحید احمد عباسی کی زیر صدارت سیفٹی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی میٹنگ میں موجود ائیسکو افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے وحید احمد عباسی نے کہا کہ اس سال چکوال سرکل میں 102 پرسنٹ ریکوری کی گئی جب کہ پچھلے سال سے لاسز کو کم کر کے 9.4 پرسنٹ پر لایا گیا چکوال سرکل میں 87.299 ملین کی لاگت سے 208 سیفٹی ہیز رٹ کیس مکمل کیے گئے اور چکوال سرکل کے صارفین کو 28928 نئے کنکشن دیے گئے ایریا پلاننگ اور ریکنڈکٹنگ اور نئے فیڈر میں آٹھ فیڈر مکمل کیے گئے تام ایل وی پروپوزل کی مد میں 303.45 ملین کی لاگت سے 160 ورک مکمل کیے گئے چکوال سرکل میں دو نئی گرڈ کلر کہا ٹاؤن شپ گرڈ اور خان پور گرڈ قائم کیے گئے ایس ای چکوال سرکل وحید احمد عباسی صاحب نے اتنی شاندار کارکردگی پر افسران اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دوران کام موسم برسات میں سیفٹی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ حادثات کو روکا جا سکے اگر کوئی بھی ایمپلائی سیفٹی کے بغیر کام کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حادثات کو روکنے کے لیے سیفٹی پر مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی انہوں نے کہا کہ سیفٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے پرمٹ کے نظام کو آسان بنا دیا گیا ہے پرمٹ کے بعد کام کرنے والی جگہ کے دونوں اطراف میں لازمی طور پر ارتھ کیا جائے انہوں نے میٹنگ میں موجود سرکل ڈیٹیکشن ٹیم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیلڈ سٹاف کو دوران کام چیک کریں اور رپورٹ کریں انہوں نے تمام افسران کو ہدایات دیں کہ اپنے سٹاف کے اوپر مکمل نگرانی کریں جلد بازی ہرگز نہ کریں اور ٹیم ورک کے طور پر کام کریں اخر میں ایس ای چکوال وحید احمد عباسی صاحب نے فیلڈ میں موجود سٹاف کو درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا اور بروقت ان کے ازالے کے لیے یقین دہانی کرائی