0

پنڈدادنخان اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز گوندل نے ماٹن ضلع چکوال سے منشیات لانے والے للہ ہندوانہ کے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر بھاری مقدار میں منشیات برامد کر لی

پنڈ دادن خان (ملک ظہیرا عوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز گوندل نے ماٹن ضلع چکوال سے منشیات لانے والے للہ ہندوانہ کے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر بھاری مقدار میں منشیات برامد کر لی تھانہ للہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ماٹن للہ روڈ پر ناکہ لگا کر125 ہونڈا موٹر سائیکل نمبرACY7396 کو روکنے کی کوشش کی جسے ملزم نے بھگانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی اور للہ ہندوانہ کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے موٹر سائیکل ، دو موبائل فون ، 1500 روپے نقدی اور 2 کلو تین سو گرام چرس برامد کر لی اور مقدمہ نمبر 25 / 194 درج کر لیا ملزم کو پکڑنے میں اے ایس ائی محمد نواز گوندل سمیت محمد اکاش، عادل رشید، محمد اکرام اور فہد حسین نے اہم کردار ادا کیا بھاری مقدار میں منشیات لے جانے والے منشیات فروش کو پکڑنے پر ایس ایچ او تھانہ للہ محمد عارف نے پوری پولیس پارٹی کو شاباش دی