جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم دوسرا کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کرکٹ ٹورنامنٹ سٹینڈرڈ کرکٹ کلب نے جیت لیا، ٹورنامنٹ جمخانہ کلب کے کرکٹ ارینا میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے24 ٹیموں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جمخانہ کلب جہلم کے کرکٹ ارینا میں منعقد ہونے والا دوسرا کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر جہلم کرکٹ ٹورنامنٹ سٹینڈرڈ کرکٹ کلب نے جیت لیا۔ ٹورنا منٹ میں ضلع بھر سے 24 ٹیموں نے شرکت کی فائنل میچ سٹینڈرڈ کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دونوں ٹیموں اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جم خانہ کلب جہلم میں کھیلوں اور تفریحی مقام کے طور اپنی پہچان بنا رہا ہے اس ٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے بہت جلد یہاں دیگر کھیلوں کے شاندار مقابلے منعقد کئے جائیں گے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں نے ڈی سی جہلم اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے اظہار تشکر کیا۔
0