0

موٹرسائیکل سوار ایف بی آر جہلم کا ملازم ٹریفک حادثہ میں جابحق

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ، تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ایف بی آر جہلم کے ملازم کو کچل کر ہلاک کر دیا، موٹرسائیکل سوار ملازم منگلا کی طرف جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے ملازم کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا، منگلا بائی پاس روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے ٹرن کے دوران موٹرسائیکل سوار 23سالہ ایف بی آر جہلم کے ملازم کو کچل کر ہلاک کر دیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والا ملازم منگلا کی طرف جا رہا تھا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ ملازم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والے ملازم کی ڈیڈ باڈی کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا۔