اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج درخواستیں وصول کرنےکی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کا فیصلہ مطلوبہ درخواستیں موصول نہ ہونے پر کیا گیا ہے، 25 ہزارکےکوٹے پر اب تک صرف 3161 درخواستیں موصول ہوئیں، اسی لیے مزید درخواستوں کیلئے اسپانسر شپ اسکیم کی تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانےکی تاریخ میں 10 دن کی توسیع کی گئی تھی اورحجِ بدل پر 5 سالہ پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے حج کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے موبائل ایپ تیار کرلی ہے، این آئی ٹی بی کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کیلئے تمام معلومات فنگر ٹپس پر ہوں گی۔