دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ ڈومیلی، تھانہ سوہاوہ، ایس ڈی پی او آفس سوہاوہ ہاؤس کا دورہ،ڈی پی او جہلم نے تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک، مال مقدمہ، ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ڈی پی او آفس،ایس ڈی پی او ہاؤس اور تھانہ جات میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ تھانہ جات کے ریکارڈ و مال مقدمہ کو محفوظ بنایا جائے،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائےجرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے موثر پٹرولنگ کی جائے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے دی گئی ٹائم لائن پر من و عن عمل کیا جائے، تعمیراتی کاموں کی تکمیل سے شہریوں اور پولیس افسران کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کےلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
0