دینہ(سہیل انجم قریسی سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر اور ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ہارون الرشید نے مختلف اڈہ جات پر جا کر شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی اور پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس کے سلسلہ میں لیکچر دیے،شہریوں کو ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے ہدایات فراہم کی گئی، شہریوں کو لیکچر دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تیز رفتاری، اوور ٹیکنگ حادثات کا باعث بنتی ہے جس سے آپ کی جان جا سکتی ہے، موٹر سائیکل سواروں کو دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی آئی جی پنجاب کی نئی پالیسی پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس کے بارے میں بھی خصوصی آگاہی لیکچر دیا گیا اس ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی جان بچا سکتے ہیں،
0